عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے پیر کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کی جانب سے آرٹیکل 370 سے متعلق پیش کی گئی ترمیم مسترد کر دی ہے، کیونکہ اسی موضوع پر ایوان پہلے ہی ایک قرارداد منظور کر چکا ہے۔سوالات کے وقفے کے بعدسجاد غنیلون نے آرٹیکل 370، آرٹیکل 35اے، ریاستی حیثیت کی بحالی اور ریزرویشن کی معقول تقسیم سے متعلق ترامیم کو مسترد کیے جانے پر اسپیکر سے سوال اٹھایا۔اسپیکر نے کہا کہ انہوں نے ترمیم اس لیے مسترد کی کیونکہ قواعد کے تحت ان امور پر بحث کی اجازت نہیں ہے جن پر پہلے ہی ایوان میں بحث ہو چکی ہو یا جن پر ایوان کوئی فیصلہ کر چکا ہو۔
ریاستی حیثیت کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی حکومت کے دائرۂ اختیار سے باہر ہے۔اس پر سجاد غنی لون نے اسپیکر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی حیثیت کے حوالے سے کوئی قانون منظور کرانے کی بات نہیں کر رہے تھے، بلکہ صرف اس کی بحالی کے بارے میں اپنی نیت کا اظہار کر رہے تھے۔
اسپیکر نے دفعہ 370اور ریاستی حیثیت سے متعلق ترامیم مسترد کر دیں