جانوروں میں جلد کی بیماری:گائے کی بین ریاستی درآمد پر پابندی

File Photo

سری نگر//جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کو دیگر ریاستوں سے گائے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اوریوٹی کے اندر کسی بھی مقصد کے لیے گائے کی بین ضلعی نقل و حرکت پر 25اکتوبر 2022تک پابندی عائد کر دی ہے۔
حکومت نے یہ پابندی جانوروں میں پھیل رہی جلد کی بیماری پر روک لگانے کیلئے عائد کی ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے زرائع کے حوالے سے بتایا کہ ، “حکومت نے متعدی امراض کی روکتھام اور کنٹرول ایکٹ 2009کے مطابق، یہ فیصلہ احتیاطی اقدام کے طور پر ،جموں و کشمیر کو جانوروں کی جلد کی بیماری کے لیے “کنٹرولڈ ایریا” کے طور پر قرار دینے اور سیکشن 10کے تحت عطا کردہ اختیارات کے استعمال کے پیش نظر لیا ہے”۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال میں تبدیلی کے بعد فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔