عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں گزشتہ شب آتشزدگی کے ایک واقع میں کم از کم چھ دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بٹہ مالو سرینگر میں ایک منزلہ شاپنگ لائن میں صبح 2.30 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم چھ دکانوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاپنگ لائن متعدد دکانوں پر مشتمل ہے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا، جس سے مزید نقصان کو روک دیا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کے اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چلا سکا ہے۔