عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ وادی میں شبانہ سردی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں اس موسم کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی، جہاں درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام وادی کا سب سے سرد مقام رہا، جہاں درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
گیٹ وے آف کشمیر کہلائے جانے والے قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ ہوا، جبکہ کپوارہ میں درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سیلسیس رہا۔
تفصیلات کے مطابق، مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
تاہم کوکرناگ میں رات کا درجہ حرارت 0.8 ڈگری سیلسیس رہا۔
سردی کے تیور سخت، سرینگر میں موسم کی ایک اور سرد ترین رات، درجہ حرارت منفی 1.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ