سری نگر// جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے پیر کو باضابطہ طور پر 23 ستمبر کو مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش کی یاد میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹ سے جاری ایک حکم کے مطابق، “مہاراجہ ہری سنگھ” کے یوم پیدائش کی یاد میں، ہر سال 23 ستمبر کو جموں و کشمیرکے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیل ہو گی”۔
حکم نامے کے مطابق، جموں و کشمیر نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ ایکٹ، 1881 (1881 کا سنٹرل ایکٹ 26) کے تحت یہ فیصلہ لیا گیا۔
ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کا سرکاری اعلان