لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر دراندازی کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کیلئے تیار: اشوک یادو

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// سرحدوں پر تیاریوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، انسپکٹر جنرل بارڈر سیکورٹی فورسز، کشمیر، اشوک یادو نے جمعہ کو کہا کہ وہ آئندہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے تیار ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشوک یادو نے کہا، ”ہم دراندازی کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں کیونکہ کافی تعداد میں کمپنیاں اندرونی علاقوں میں تعینات ہیں“۔
افسر نے کہا، “آئندہ (پارلیمانی) انتخابات کے پیش نظر سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا گیا ہے”۔
اُنہوں نے کہا، “ہمیشہ اہم واقعات کے دوران دراندازی کی کوششوں میں اضافے کے امکانات ہوتے ہیں”۔
یادو نے کہا، “ہم نے برف پگھلنے کے پیش نظر کمزوری کا تجزیہ کیا ہے، جس سے دراندازی نسبتاً آسان ہو جاتی ہے”۔
تعیناتی کے بارے میں یادو نے کہا کہ پینسٹھ کمپنیاں لوک سبھا انتخابات کے پیشِ نظر وادی کشمیر میں پہنچی ہیں۔