عظمیٰ ویب ڈیسک
رام بن// راجوری، ریاسی اور رام بن اضلاع کو جوڑنے والی ایک رابطہ سڑک جمعہ کو بھاری بارش کے بعد بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تودہ جمعہ کی صبح ریاسی کے چسانہ علاقے میں زیرو موڑ کے قریب گرا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد بدھل-مہور-گول روڈ کے نام سے اہم رابطہ سڑک بند ہو گئی۔
اس سلسلے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ مہور سے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس سڑک کے بحال ہونے تک اس پر سفر نہ کریں۔
بتادیں کہ یہ سڑک راجوری کو ریاسی اور رام بن اضلاع کے ساتھ مہوراور گول کے علاقوں سے جوڑتی ہے۔