عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/وزیر صحت سکینہ ایتو نے منگل کے روز کہاکہ بڈھال راجوری میں پرا سرار اموات کی تحقیقات جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد سب کچھ سامنے آئے گا۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جہاں تک راجوری کے بڈھال علاقے میں پر اسرار اموت کا تعلق ہے تو تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ 17لوگوں کی موت وائرس یا بیماری سے نہیں ہوئی ہے۔وزیر صحت کے مطابق ٹیسٹنگ کے دوران اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ یہ کوئی وائرس یا بیماری نہیں ہے۔
ان کے مطابق 17افراد کی موت کیسے واقع ہوئی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور بہت جلد سب کچھ سامنے آئے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے جو اچھی بات ہے۔
راجوری پرا سرار اموات: تحقیقات جاری ہے بہت جلد سب کچھ سامنے آئے گا :سکینہ یتو
