عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز بھارت رتن اور مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 75ویں برسی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور آتم نربھر بھارت کے لیے ان سے تحریک لینے کی صلاح دی۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’سردار پٹیل نے ملک کے عوام میں قومی یکجہتی کا جو جذبہ بیدار کیا، وہ ’وکست بھارت‘ کے لیے توانائی کا سرچشمہ ہے۔ ملک کی تعمیر میں ان کا بے مثال رول ایک مضبوط اور باصلاحیت ہندوستان کے لیے رہنمائی کرتا رہے گا۔”
وزیر اعظم نے سردار پٹیل کو ’مرد آہن‘ کے طور پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک کو ایک لڑی میں پرونے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ مشکورملک متحد اور مضبوط ہندوستان کی تعمیر میں ان کے بے مثال تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔‘‘
وزیراعظم نے سردار پٹیل کی 75ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا