غیرمجاز غیر حاضری کی پاداش میں پولیس اہلکار نوکری سے برطرف

جموں//جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ایک پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر دو سال سے زیادہ عرصے سے غیر مجاز غیر حاضری کے الزام میں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سلیکشن گریڈ کانسٹیبل ورندر پال سنگھ ضلع میں ایک ماہ کے اندر طویل غیر مجاز غیر حاضری اور خدمات میں کوتاہی کی وجہ سے نوکریوں سے برطرف کئے جانے والے دوسرے پولیس اہلکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورندر پال سنگھ کی برطرفی کا حکم سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، سانبہ، بینم توش نے محکمے کے مفاد میں قواعد کے مطابق جاری کیا ہے۔
ترجمان نے کہا،”سنگھ 11 فروری 2021 سے اپنے جائز فرائض سے غیر مجاز طور پر غیر حاضر ہے۔ اسے ضلع پولیس سانبہ کی فہرستوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور اسے الاٹ کردہ بیلٹ نمبر کو خالی سمجھا جائے گا”۔
انہوں نے کہا کہ برطرف پولیس اہلکار غیر حاضری کا عادی تھا اور اپنی پہلی تقرری کے بعد مجموعی طور پر سات سال سے زائد عرصے تک ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا۔
ترجمان نے کہا کہ عہدیدار کے خلاف محکمانہ کارروائی جموں و کشمیر سول سروسز ریگولیشنز کے مطابق ایس ایس پی سانبہ نے کی ہے جب معطل اہلکار نے متعدد وائرلیس سگنلز کے باوجود ڈیوٹی پر واپس آنے کی زحمت گوارا نہیں کی، اخبارات کے ذریعے حتمی وجہ بتاو¿ نوٹس، حاضری کے نوٹس جاری کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد وجہ بتاو¿ نوٹس کے جواب کے باوجود، اس کی جانچ بورڈ کے ذریعے کی گئی جس نے تحریری رپورٹ پیش کی جس میں ریمارکس دیئے گئے کہ جواب “قابل یقین نہیں اور دو سال سے زائد غیر مجاز غیر حاضری کا جواز نہیں ہے”۔
اس سے قبل،22 فروری کو، ایس ایس پی سانبہ نے سلیکشن گریڈ کانسٹیبل امر سنگھ کو 23 دسمبر 2021 کو ضلع پولیس لائنز میں حساس سیکیورٹی پوسٹنگ چھوڑنے کے بعد ایک سال سے زائد عرصے سے غیر مجاز غیر حاضری کی وجہ سے ملازمت سے ہٹا دیا تھا۔