محمد تسکین
بانہال // جموں سرینگر قومی شاہراہ پر منگل کو ایک ٹیمپو ٹریولر گرتے پتھروں کی زد میں آنے سے 2 خواتین سمیت 3 غیر مقامی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ٹیمپو ٹریولر کے پتھروں کی زد میں آجانے کی وجہ سے دو خواتین سمیت تین غیر ریاستی مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو بانہال ہسپتال سے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیمپو ٹریولر زیر نمبر JK14B-7714 اودھم پور سے بانہال کی طرف آرہا تھا، جس دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ زخمی تینوں غیر مقامی زخمیوں کو سر پر چوٹیں لگی ہیں اور انہیں مزید علاج کیلئے سب ضلع ہسپتال بانہال سے ان گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں ایک خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے زخمیوں کی شناخت دس سالہ لکشیت گپتا ولد جے کے گپتا، میگا رستوگی زوجہ سوریہ کمار عمر 55 سال اور جے کے گپتا ولد سوریہ گپتا عمر 35 سال تمام میرٹھ اتر پردیش کے طور کی ہے۔ میگا رستوگی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔