عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// اودھم پور ضلع کی پنچاری تحصیل میں پیر کی رات دیر گئے گاو¿ں کے ایک پنچ کی اس کی رہائش گاہ میں آگ لگنے کی وجہ سے موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، متوفی کی شناخت پنچاری تحصیل کے پنچایت کٹی کے پنچ گیان چند ولد دھنی رام کے طور پر کی گئی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ پنچ گیان چند کے گھر میں گزشتہ شب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے کے وقت متوفی کے اہل خانہ سو رہے تھے۔ تاہم کسی طرح گھر والے بحفاظت باہر نکل آئے لیکن بدقسمتی سے گیان چند آگ میں پھنس گیا اور شدید جھلسنے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
اُنہوں نے بتایا کہ گاو¿ں والوں نے آگ بجھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔
لوگوں نے مزید بتایا کہ پنچ کی لاش کو صبح کے وقت باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔