جموں// بین الاقوامی سرحد کے ساتھ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں اتوار کو ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی ریکارڈ کیا گیا۔
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ذرائع نے بتایا کہ سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب سارتھی کلاں گاؤں میں مشتبہ ڈرون سرگرمی کی اطلاع ملی۔
انہوں نے بتایا، “یہ ریگل بارڈر چوکی کے قریب ہے۔ اس جگہ پر ماضی میں پاکستان سے ڈرونز کے ذریعے ہتھیار گرانے کی متعدد کوششیں کی جا چکی ہیں”۔
دفاعی زرایع نے مزید کہا،”بی ایس ایف کی طرف سے علاقے کی تلاشی لی جا رہی ہے”۔
سانبہ میں سرحد پر پاکستانی ڈرون کی نقل و حرکت