سانبہ// جموں صوبہ کے ضلع سانبہ میں ایک گاو خانے میں آگ لگنے کی وجہ سے 100 سے زائد بھیڑیں جل کر ہلاک ہو گئیں۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح 3.30 بجے کے قریب وجے پور تحصیل کے رکج براتیاں علاقے میں پیش آیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق محمد شفیع ولد جمال دین کے گاؤ خانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ پر قابو پانے کے لئے فوراً چار فائر ٹینڈرز روانہ کیے گئے اور چند ہی لمحوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔
اس آتشزدگی میں 100 سے زائد بھیڑیں جھلس کر ہلاک ہو گئیں جبکہ کچھ کو بچا لیا گیا۔ وجے پور کے سٹیشن ہاؤس آفیسر ظہیر مشتاق نے اس بات کی تصدیق کی کہ آگ کے نتیجے میں ہونے والی بھڑوں کی ہلاکتوں پر تحقیقات جاری ہیں۔
تحصیلدار سدیش کمار نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
سانبہ میں بھیانک آتشزدگی، 100 سے زائد بھیڑیں ہلاک
