راجوری// ضلع راجوری کے بڈھال گاوں میں پراسرار اموات کے بیچ 20سالہ نوجوان کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔
بتادیں کہ بڈھال گاوں میں پرا سرار بیماری کی وجہ سے 17افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے بڈھال گاوں میں منگل کے روز 20سالہ نوجوان جس کی شناخت اعجاز احمد کے بطور ہوئی ہے کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایاکہ نوجوان کی حالت اچانک متغیر ہوئی اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد نامی نوجوان میں وہ علامات ظاہر نہیں ہوئی جو اس سے پہلے 17افراد میں ظاہر ہوئی تھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کا فوری طورپر علاج ومعالجہ شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ راجوری میں پرا سرار اموات کی وجہ سے 17افراد جاں بحق ہوئے ، ملک کے نامور طبی اداروں کے ساتھ ساتھ ماہرین بھی ابھی تک اس سوال کا جواب نہیں ڈھونڈ پائے کہ آخر راجوری کے بڈھال گاوں میں لوگ کس بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔
راجوری پرا سرار اموات: ایک اور نوجوان نازک حالت میں ہسپتال منتقل
