سانبہ فیکٹری دھماکے میں ایک ازجان، 6 دیگر زخمی

File Photo

جموں// سانبہ ضلع کے بڑی برہمنہ علاقے میں ہفتہ کو ایک فیکٹری کے اندر ایک پراسرار دھماکے میں ایک مزدور کی موت ہو گئی جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی برہمنہ کے کالاگیٹ انڈسٹریل ایریا میں سکریپ فیکٹری کے اندر دھماکہ ہوا۔
انہوں نے بتایا ، “ایک شخص کی موت ہو گئی ہے اور چھ زخمی ہیں”۔
پولیس نے مزید کہا کہ انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ان میں سے دو کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہسپتال جموں منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ٹیم موقع پر موجود ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔