جموں لوک سبھا سیٹ کیلئے انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں لوک سبھا سیٹ کیلئے 26 اپریل کو ہونے والے انتخابات کا نوٹیفکیشن جمعرات کو جاری کیا گیا۔
جموں لوک سبھا سیٹ ملک بھر کے 88 حلقوں میں سے ایک ہے جہاں 26 اپریل کو دوسرے مرحلے میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
جموں کے ضلع مجسٹریٹ سچن کمار ویشیا، جو اس حلقے کے ریٹرننگ افسر بھی ہیں، نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 4 اپریل ہے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 6 اپریل کو ہوگی۔ امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 8 اپریل ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے جموں سیٹ کیلئے پارٹی کے امیدوار کے طور پر اپنے موجودہ ایم پی جگل کشور کو نامزد کیا ہے، وہیں کانگریس نے اپنے کارگزار صدر اور سابق وزیر رمن بھلا کو بطور امیدوار نامزد کیا ہے۔