عظمیٰ ویب ڈیسک
اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ میں بدھ کی دیر شام فائرنگ کے ایک واقع میں غیر مقامی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جبلی پورہ، بجبہاڑہ علاقے میں غیر مقامی شہری راجہ شاہ ولد شنکر شاہ ساکنہ بہار پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی، جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ اسے تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تا ہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ادھر، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔