بارہمولہ پارلیمانی حلقہ مزید2 اُمید واروں نے نامزدگی داخل کئے

بارہمولہ/عظمیٰ نیوز سروس/بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے مزید دو اُمیدواروں نے عام لوک سبھا اِنتخابات ء کے لئے یہاں ریٹرننگ آفیسر منگا شیرپا کے دفتر میں اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے۔ایچ ایم ٹی سرینگر سے آزاد اُمیدوار مظفر حسین ڈار اور حاجن سوناواری سے آزاد اُمیدوار ہلال احمد وگے نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کئے۔ بارہمولہ پارلیمانی حلقہ سے الیکشن لڑنے کے لئے اَب تک کُل 4 اُمیدواروں نے 30 ؍اپریل تک اَپنے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے ہیں۔