سونہ مرگ حادثہ سرچ آپریشن تیسرے روز بھی جاری

 غلام نبی رینہ

کنگن // اتوار کو سونہ مرگ کے گگن گیرعلاقے کے قریب ایک گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے دوران ایک لاپتہ شخص کی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی۔پولیس اسٹیشن گنڈ نے ایس ایچ او لطیف علی کی سربراہی میں ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ لاپتہ سیاح کا پتہ لگانے کے لیے منگل کو مسلسل تیسرے دن تلاشی مہم دوبارہ شروع کی۔اس سے قبل ریسکیو اور سرچ ٹیموں نے پانی سے پانچ لاشیں نکالی تھیں جبکہ تین کو بچا لیا گیا تھا جن میں سے دو زخمی حالت میں تھے۔ایس ایچ او پی ایس گنڈ لطیف علی نے بتایا کہ لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے منگل کو دوبارہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔