این آئی ٹی سرینگر، اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) درگاہ حضرت بل اور اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس حول سرینگر نے تمام تعلیمی سرگرمیاں دن بھر کے لیے معطل کر دی ہیں۔
اسلامیہ کالج آف سائنس اینڈ کامرس حول نے طلباءکو مطلع کیا ہے کہ تیسرے سمسٹر کے بیک لاگ امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔
دونوں اداروں میں معمول کی سرگرمیاں یکم دسمبر 2023 سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
یاد رہے کہ این آئی ٹی سرینگر کے ایک غیر مقامی طالب علم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف توہین آمیز ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں مبینہ طور پر پیغمبرِ اسلام کے خلاف نازیبہ الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ واقع کے بعد این آئی ٹی کے طلباءنے احتجاجی مظاہرے کئے تھے جس کے بعد ادارے کے حکام نے بدھ کو تمام کلاس ورک کو معطل رکھا۔
اُدھر پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں پولیس تھانہ نگین سرینگر میں ایک مقدمہ درج کیا ہے اور مزید پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔