اشتیاق ملک
ڈوڈہ// بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر پل ڈوڈہ گڈسو کے مقام پر دو گاڑیوں کے ٹکرانے سے 9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آج صبح ساڑھے نو بجے کے قریب جموں سے کشتواڑ کی طرف جارہی مسافروں سے بھری انوا گاڑی زیر نمبر JK11A-4575 مخالف سمت سے آرہی منی بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس کی زد میں ایک ماروتی گاڑی بھی آگئی۔
حادثہ میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں پولیس و مقامی لوگوں کی مدد سے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔