جموں// جموں کے نروال علاقے میں ہفتے کے روزہوئے دو دھماکوں کی تحقیقات کے لئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )کی اعلیٰ سطحی ٹیم جموں وارد ہوئی اور فوری طورپر جائے وقوع کا معائنہ کیا اور وہاں ثبوت اکھٹا کئے۔
بتادیں کہ جموں کے نروال علاقے میں ہفتے کے روز دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم جموں وارد ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے ٹیم نے نروال میں جائے وقوع کا معائنہ کیا اور وہاں اہم ثبوت اکھٹا کئے۔
ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے ، ایس آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ادارے ان دھماکوں کی تحقیقات میں جھٹ گئی ہے۔
یاد رہے کہ ہفتہ کی صبح جموں کے نروال علاقے میں دو دھماکے ہوئے تھے، جن میں کم از کم نو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ واقع کے فوراً علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا تھا تاہم ان کے ہاتھ کوئی سراغ نہ لگ سکا۔
نروال دھماکوں کی جانچ کیلئے این آئی اے کی اعلیٰ سطحی ٹیم جموں وارد