سری نگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کو جنوبی و شمالی کشمیر کے شوپیاں اور کپواڑہ اضلاع میں جائیدادیں ضبط کی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے منی گاہ میں دولت علی مغل کی تین کنال پانچ مرلہ اراضی کو ضبط کیا۔
انہوں نے بتایا کہ دولت علی مغل کے خلاف این آئی اے نے ایک کیس درج کیا ہوا ہے۔ان کے مطابق این آئی اے کی خصوصی عدالت سے اجازت کے بعد ہی جائیداد کو قرق کیا گیا ہے۔
اسی طرح کی ایک اور کاروائی میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے بدھ کو جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے ہرمین گاوں میں ایک غیر منقولہ جائیداد کو یو اے پی اے کے تحت ضبط کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق، مشترکہ ایک رہائشی مکان میں دو کمرے جو الورا گاوں کے ایک اسحاق پالا کے ہیں، آج این آئی اے نے قرق کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پالا این آئی اے کیس نمبر۔ آر سی- 07/2018/این آئی اے/ڈی ایل آئی ، یو اے پی اے میں ملزم ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جائیداد کو این آئی اے کی خصوصی عدالت جموں کے حکم کے بعد ضبط کیا گیاہے۔
بتادیں کہ تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے دہشت گرد وں اور ان کے سہولیت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہوا ہے جس کے تحت ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں اٹیچ کی جارہی ہیں۔
کپواڑہ، شوپیاں میں این آئی اے نے جائیداد کو قرق کیا