بانہال//بانہال کے شابن باس علاقے میں پسی گر آنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
اسی دوران ایک گاڑی کے پسی کی زد میں آنے کی وجہ سے 2 افراد شدید طور پر زخمی ہوۓ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، زخمیوں کو جاۓ حادثہ سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ شابن باس میں علاقے میں شام کے وقت پسی گرآنے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کو معطل کیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
ادھر، رام بن بانہال میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
بانہال: گاڑی پسی کی زد میں آنے سے 2 زخمی، شاہراہ پھر بند