محمد تسکین
رام بن//رام بن بانہال سیکٹر میں جاری باشوں کے درمیان چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے سرینگر قومی شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ شالگڑھ بانہال اور کیفٹیریا موڑ رام بن میں مسلسل پتھر اور پسیاں گرنے کے بعد جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحرکت کو معطل کیا گیا ہے، جس کے بعد اہلکاروں اور مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پتھر گرنے کا سلسلہ رکنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
ادھر شاہراہ بند ہونے سے ہزاروں مسافر اور مال بردار گاڑیاں درماندہ ہو کر رہ گیی ہیں۔
ٹریفک حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔