جموں//ضلع ریاسی کے مہور علاقے میں اتوار کو پیش آۓ ایک سڑک حادثے میں ماں بیٹے کی موت ہو گئی جب کہ خاندان کے دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایک آلٹو کار (JK02AB-2403) جس میں ایک خاندان کے چار افراد جا رہے تھے کہ شیلا شجرو مہور کے قریب حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے نتیجے میں سکینہ بیگم (عمر42) اور اس کے بیٹے امتیاز احمد (عمر20) کی موت ہو گئی۔ بیگم کے شوہر عبدالمجید اور ان کی بیٹی ناظمین کوثر (عمر15)، جمسلان کے رہائشی، زخمی ہوئے جنہیں مقامی لوگوں اور پولیس پر مشتمل امدادی کارکنوں نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر مہور منتقل کیا۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ حادثے کے سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
ریاسی سڑک حادثہ میں ماں بیٹے کی موت، دو دیگر زخمی