جموں میں ماں بیٹی پراسرا ر طور پر لاپتہ، تلاش جاری

File Photo

یو این آئی

جموں// جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے کرشنا نگر علاقے میں ماں بیٹی بدھ کی شام کو اچانک لاپتہ ہوئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جوتی دیوی دختر رامیش کمار اور اس کی بیٹی پانچ سالہ درشتا ڈوگرا ساکن کرشنا نگر پراسرار طورپر لاپتہ ہوئیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ بسیار تلاش کے باوجود بھی ماں بیٹی کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی ۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے دونوں کی تلاش شروع کی ۔