عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کی صبح 60 سے زائد پروازیں منسوخ رہیں۔ہوائی اڈے کی ویب سائٹ کے مطابق اب تک دہلی سے روانہ ہونے والی 33 گھریلو پروازیں اور دہلی آنے والی 31 پروازیں منسوخ ہونے کی اطلاع ہے۔ اگرچہ آج پیر کی طرح گھنا کہرا نہیں تھا، لیکن پیر کے روز ہونے والی تاخیر اور منسوخ پروازوں کا اثر آج کی طیاروں کی آمد و رفت پر دیکھا گیا۔
پیر کے روز مجموعی طور پر 228 پروازیں منسوخ ہوئی تھیں، جن میں 131 روانگی اور 97 آمد کی پروازیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ پانچ پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑنا پڑا تھا۔دہلی ہوائی اڈے کی جانب سے آج صبح سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ پروازوں کے آپرپیشن میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، تاہم روانگی اور آمد کی کچھ پروازوں میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔ اس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ پرواز کی درست صورت حال جاننے کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔
دہلی ہوائی اڈے پر آج بھی 60 سے زائد پروازیں منسوخ