سری نگر// سرینگر کی نئی کالونی نگین حضرت بل کے رہائشی محمد یحییٰ قادری اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
مرحوم کی آخری رسومات ان کے آبائی قبرستان میں ادا کی گئیں جہاں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ان کی رحلت پر سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی افراد نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم کی اجتماعی فاتح خوانی 30 نومبر 2023 بروز جمعرات صبح ساڑھے 10 بجے آبائی قبرستان عصر شریف حضرت بل میں منعقد ہوگی۔ سوگوار خاندان، بشمول لیاقت احمد قادری اور افتخار احمد قادری نے اہلِ علاقہ سے فاتحہ خوانی میں شرکت کی اپیل کی۔