عظمیٰ ویب ڈیسک
ریاسی// ضلع ریاسی کے چسانہ علاقے میں ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہونے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثہ چھملو موڑ کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ تین دیگر کو شدید زخمی حالت میں جموں جی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے حادثے کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ جاں بحق افراد میں 19 سالہ سندور سنگھ، 27 سالہ کلچا دیوی، اور 10 ماہ کا بچہ شامل ہیں، جو سب مالی کوٹ کے رہائشی تھے۔