مینڈھر میں خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش،زنگ آلودہ اسلحہ برآمد

پونچھ//سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں جنگجووں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور اس سے زنگ آلود اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک ٹیم نے نکہ منجہاڑی علاقے میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا ، جس دوران سیکورٹی فورسز نے اس ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔
حکام نے بتایا کہ اس ٹھکانے سے چار اے کے رائفل میگزین، چند راوند، دو گرینیڈ، دھماکہ خیز مواد، ایک دوربین اور دیگر مواد برآمد کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مواد پرانا اور زنگ آلود ہے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔