جموں// جموں وکشمیر کے ادھم پور ضلع کے چنینی علاقے میں 21اپریل کو لاپتہ ہوئے نوجوان کی لاش جنگلی علاقے میں پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق چنانی ادھم پور میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب یہاں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔
بتادیں کہ21اپریل 2023کو20سالہ محمد فاروق ولد حسین الدین ساکن چھولیا ر چنانی گھر سے اچانک لاپتہ ہوا تھا۔بسیار تلاش کے باوجود بھی اس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا جس کے بعد اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی تھی ۔
چنینی میں لاپتہ نوجوان کی لاش پرا سرار حالت میں برآمد