جموں// جموں میں ایک شخص نے ہفتہ کے روز جموں ضلع میں اپنے گھر کی چھت سے مبینہ طور پر چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پروین کمار ولد رولدھو رام ساکن راجندر نگر کنال روڈ نے مبینہ طور پر اپنے ہی گھر کی چھت سے چھلانگ لگا دی۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ اسے زخمی حالت میں علاج کے لیے جی ایم سی جموں لے گئے جہاں پہنچنے پر ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں متعلقہ پولیس تھانہ میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جموں: گھر کی چھت سے کود کر شہری نے زندگی کا خاتمہ کیا
![](https://img.kashmiruzma.news/wp-content/uploads/2022/11/15194604/Police-Line-Don-not-cross.jpeg)