کرناہ میں درخت سے گر کر 48 سالہ شہری جاں بحق

عظمیٰ ویب ڈیسک

کرناہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرناہ سیکٹر میں منگل کی رات ایک شخص کی درخت سے گرنے سے موت ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایک 48 سالہ شخص اپنے گھر کے قریب درخت سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹنگڈار منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت کلام الدین کھٹانہ ولد محمد کھٹانہ کے طور سے ہوئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ قانونی طبی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔