عظمیٰ ویب ڈیسک
ممبئی//وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ سے قبل ان کے طیارے پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کی دھمکی دی دینے والے شخص کو پولیس نے بدھ کو چیمبور علاقے سے گرفتار کر لیا۔ پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے۔
پولیس کے مطابق منگل کی رات ممبئی پولیس کنٹرول روم میں موصول ہونے والی دھمکی آمیز کال میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہشت گرد وزیر اعظم کے طیارے پر حملہ کر سکتے ہیں۔ یہ دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے فوری طور پر متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع دی۔ اس کے بعد ممبئی پولیس نے ایک بیان جاری کیا جس میں پولیس نے کہا، “11 فروری کو ممبئی پولیس کے کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ دہشت گرد وزیر اعظم مودی کے جہاز پر حملہ کر سکتے ہیں کیونکہ وہ سرکاری غیر ملکی دورے پر تھے۔ اطلاع کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے، پولیس نے دیگر ایجنسیوں کو مطلع کیا اور تحقیقات شروع کیں۔”
اس کے بعد ممبئی پولیس نے دھمکی آمیز کال کو ٹریس کرنا شروع کیا اور ملزم کو چیمبور علاقے سے گرفتار کر لیا۔ اب تک کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم ذہنی مریض ہے تاہم پولیس ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے۔