عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع میں پیر باغ سے ایک شخص کو مبینہ طور پر مجرمانہ سازش اور دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا ہے۔
سری نگر پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، “جے ایم آئی سی سری نگر کی عدالت کے جاری کردہ حکم کی بنیاد پر پولیس تھانہ صدر سرینگر میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 88/2023 درج کی گئی ہے”۔
انہوں نے مزید کہا، “ماجد حیدری ولد جہانگیر حیدری سکنہ پیر باغ کو مجرمانہ سازش، ڈرانے دھمکانے، بھتہ خوری، غلط معلومات دینے، ہتک عزت وغیرہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا”۔