عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی// پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس کے دوران اچانک دو لوگوں نے چھلانگ لگا دی، جس کی وجہ سے ہاوس میں افراتفری مچ گئی۔ تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے دونوں نوجوانوں کو پکڑ لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی کی ایک بڑی چوک ہوئی، جس دوران 2 افراد چیختے چلاتے لوک سبھا میں داخل ہوئے اور آنسو گیس کے کنستر کھول دیئے۔ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ مبینہ طور پر دو افراد ایک گیلری سے ہاﺅس میں چھلانگ لگا کر فلورسنٹ گیس خارج کرنے والے دھوئیں کے کنستر چھوڑ دئے۔
ادھیر رنجن چودھری، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر، تیزی سے احاطے سے باہر نکل گئے، جنہوں نے سیکورٹی کی اہم خامیوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کو اجاگر کیا۔
کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ دو نوجوان گیلری سے کود گے اور ان کے ذریعہ کوئی چیز پھینکی گئی جس سے گیس نکل رہی تھی۔ انہیں ارکان اسمبلی نے پکڑ لیا۔ اس کے بعد سیکورٹی اہلکار انہیں باہر لے گئے۔ ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ یہ یقینی طور پر سیکورٹی کی خلاف ورزی ہے کیونکہ آج ہم نے ان لوگوں کی برسی منائی جنہوں نے 2001 (پارلیمنٹ حملہ) میں اپنی جانیں قربان کی تھیں۔