عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لاسی پورہ علاقے میں کام کرنے کے دوران اونچائی سے گرنے سے بہار کا ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔پولیس عہدیدار نے بتایا کہ لاسی پورہ میں ایک فیکٹری میں کام کے دوران اونچائی سے گرنے کے بعد دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوگئے جنہیں ضلع ہسپتال پلوامہ لایا گیا۔
زخمیوں کی شناخت متلاس کمار ولد چوتن داس کمار اور منیش کمار ولد سری کانت داس کمار ساکنان بہارکے طور پر ہوئی ہے ۔زخمی منیش کما ر کےسر میں شدید چوٹیں آئی تھیں تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں تفتیش شروع کردی ہے۔