عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر //نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی کی جانب سے پورے خطے میں کھائے جانے والے انڈوں میں سرطان پیدا کرنے والی ادویات کی باقیات کی موجودگی کے بارے میں خبردار کرنے کے بعد جموں و کشمیر حکومت نے بازاروں میں ملاوٹ شدہ انڈوں کی فروخت کی اطلاعات کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔انڈوں میں سرطان پیدا کرنے والی ادویات کی باقیات کی موجودگی کے بارے میں خبردار کرنے کے بعد جموں و کشمیر حکومت نے بازاروں میں ملاوٹ شدہ انڈوں کی فروخت کی اطلاعات کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
خوراک، شہری سپلائیز اور کنزیومر افیئرس کے وزیر کے ذاتی سیکشن کے ذریعہ جاری کردہ ایک باضابطہ مواصلت میں محکمہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحت عامہ کے بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان مسئلے کی فوری جانچ/تصدیق کریں اور دو دن کے اندر رپورٹ پیش کریں۔نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق کہا کہ یہ معاملہ صحت عامہ کیلئے سنگین خطرے کا باعث ہے کیونکہ انڈے بڑے پیمانے پر بچے، بوڑھے اور مریض کھاتے ہیں، اور ڈاکٹروں کی تجویز کردہ پروٹین کا بنیادی ذریعہ ہے۔
ممبر اسمبلی نے وزیر صحت اور ایف سی ایس اینڈ سی اے وزیر دونوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر بازاروں میں باقیات کی جانچ کریں، ان سپلائی چیزوں کی نشاندہی کریں جہاں سے ایسے انڈے وادی میں داخل ہوئے ہیںاور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کریں۔
انڈوں میں سرطان پیدا کرنے والی ادویات باقیات کی موجودگی،جموں کشمیر حکومت کی جانب سے فوری تحقیقات کا حکم ،دو دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت