عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر یونین ٹیریٹری کے سرکاری ملازمین کیلئے 29 مئی 2026 بروز جمعہ ایک روزہ خصوصی اتفاقی رخصت منظور کر دی ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامہ نمبر 1012-JK(GAD) of 2026 مؤرخہ 25 مئی 2026 میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی مذہبی تقریبات کی ادائیگی کیلئے خواہشمند ملازمین کو 29 مئی کو خصوصی اتفاقی رخصت حاصل ہوگی۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رخصت جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے اُن تمام ملازمین پر لاگو ہوگی جو عیدالاضحی کے موقع پر اس سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
عیدالاضحی: جموں و کشمیر حکومت کا 29مئی کو خصوصی اتفاقی رخصت کا اعلان