جموں// جموں و کشمیر حکومت نے بدھ کو ایس پی ٹریفک (دیہی) جموں کو فوری اثر سے جموں و کشمیر پولیس ہیڈ کوارٹر سے منسلک کر دیا ہے۔
آج جاری ایک حکم نامے کے مطابق ایس پی ٹریفک (سٹی) کو عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
حکم نامہ کے مطابق،”انتظامیہ کے مفاد میں، رنجیت سنگھ، ایس پی ٹریفک (رورل)، جموں کو پولیس ہیڈکوارٹر، جموں و کشمیر کے ساتھ فوری اثر سے منسلک کیا گیا ہے۔ایس پی ٹریفک (سٹی) جموں ایم فیصل قریشی اپنے فرائض کے علاوہ اگلے احکامات تک ایس پی ٹریفک (رورل) جموں کے عہدے کا اضافی چارج سنبھالیں گے”۔
جموں و کشمیر حکومت نے ایس پی ٹریفک جموں کو منسلک کر دیا