عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں شہر کو سمارٹ سٹی پروجیکٹ لمیٹڈ کے تحت اگست کے مہینے سے 100 ای بسیں فراہم کی جائیں گی۔
بسیں TATA کی طرف سے فراہم کی جائیں گی اور توقع ہے کہ وہ کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور صاف ستھرے ماحول کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر راہول یادو نے کہا کہ کل 100 ای بسیں خریدی جا رہی ہیں۔
یادو، جو جموں سمارٹ سٹی لمیٹڈ (جے ایس سی ایل) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) بھی ہیں، نے مزید کہا، “جموں شہر کے لیے اگست میں 75 (9 میٹر ماڈل) ای بسیں پہنچ رہی ہیں اور 25 (12 میٹر) گاڑیاں ہوں گی۔ جموں ضلع سے باہر چلائی جائیں گے”۔
سی ای او نے کہا، “گاڑیاں اگلے چند دنوں میں جموں پہنچنے کی امید ہے اور اگست میں کامیاب آزمائشوں کے بعد ان ماحول دوست بسوں کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا”۔
ای بسیں قابل اعتماد آرام دہ اور سستی پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید ترین حفاظتی خصوصیات ،جیسے پینک بٹن، لوکیشن ٹریکنگ سسٹم، سی سی ٹی وی، سٹاپ ریکوسٹ سسٹم کے ساتھ بہتر بنائیں گی ۔
راہل یادو نے کہا،”آن لائن میٹرو، موبلٹی کارڈز اور ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو ای بسوں کے لیے متعارف کرایا جائے گا تاکہ کاغذی ٹکٹوں کے رواج کو ختم کیا جا سکے”۔
تاہم انہوں نے کہا کہ بھگوتی نگر علاقہ میں ایک مکمل بس سٹینڈ کم چارجنگ سٹیشن اور پارکنگ بے قائم کیا گیا ہے۔