عظمیٰ ویب ڈیسک
ہوبلی/جموں و کشمیر نے بّلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت رنجی ٹرافی فائنل کے تیسرے دن جمعرات کو کرناٹک کے خلاف پہلی اننگز میں 584 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ آج یہاں جموں و کشمیر نے کل کے چھ وکٹ پر 527 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔
صبح کے سیشن میں ابھی جموں و کشمیر کے اسکور میں صرف 12 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ پرسدھ کرشنا نے عابد مشتاق (28) کو آؤٹ کر کے کرناٹک کو ساتویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد انہوں نے 163ویں اوور میں عاقب نبی (دو) کا بھی شکار کر لیا۔ دوسری جانب ساحل لوتھرا نے کچھ وقت تک مزاحمت دکھائی، لیکن بالآخر وجے کمار ویشک نے 173ویں اوور میں ساحل لوتھرا کو ودیا دھر پاٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ ساحل لوتھرا نے 138 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 72 رنز بنائے۔
اگلے ہی اوور میں دیودت پڈیکل نے تیزی سے بّلے بازی کر رہے یودھویر سنگھ چرک کو رن آؤٹ کر کے 584 کے اسکور پر جموں و کشمیر کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ یودھویر سنگھ چرک نے 28 گیندوں میں تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔
کرناٹک کی جانب سے پرسدھ کرشنا نے سب سے کامیاب گیند بازی کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ودیا دھر پاٹل، شریس گوپال، وجے کمار ویشک اور شیکھر شیٹی نے ایک ایک بّلے باز کو آؤٹ کیا۔
جموں و کشمیر نے بنائے 584 رن، پرسدھ کرشنا کو ملی پانچ وکٹیں