عظمیٰ ویب ڈیسک
ناگور/وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے پچھلے دس برسوں میں سکیورٹی پالیسی میں تاریخی تبدیلیاں کی ہیں اورآپریشن سندور جیسا بے مثال کام کیا ہے اور اب اگر پاکستان نے ہندوستان کی طرف نظر اٹھانے کی جرات کی تو اب تک جو نہیں ہوا ہے وہ ہوکر رہے گا۔
راجناتھ سنگھ جمعرات کو ناگور ضلع کے میڑتا میں شری راؤ دودا میڑتیا کے گھڑ سواری والے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ٹھیک اسی طرح حکومت منصوبہ بندی کے معاملے میں ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں سکیورٹی پالیسی میں تاریخی تبدیلیاں کی ہیں اور دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اب ملی ٹینسی کے خلاف ہماری پالیسی ’قطعی پطور پر برداشت نہ کرنےکی ہوگی۔ ہم کسی بھی صورت میں ملی ٹینسی کو برداشت نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی گئی اور اس کے بعد سال 2019 میں بالاکوٹ اسٹرائیک میں دہشت گردوں کے تربیتی کیمپوں کو تباہ کیا گیا اور پہلگام دہشت گردانہ واقعے کے بعد کیا گیاآپریشن سندورایسا لگتا ہے جیسے تاریخ بدل دی ہو اور ایک نئی تاریخ رقم کی گئی ہو۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ فوج کے جوانوں، افسروں اور تینوں افواج نے جس طرح آپریشن سندور کیا، ہندوستان کی تاریخ میں وہ بے مثال ہے اور اب پاکستان شاید ہندوستان پر نظر اٹھا کر دیکھنے کی جرات نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اب پاکستان نے ہندوستان کی طرف نظر اٹھانے کی جرات کی تو اب تک جو نہیں ہوا ہے وہ ہوکر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ “ہماری شروع سے ہی یہ پالیسی رہی ہے کہ ہم کسی کو چھیڑتے نہیں، ہمیں کوئی چھیڑتا ہے تو ہم اسے چھوڑتے نہیں۔ ملی ٹینٹون نے پہلگام میں مذہب پوچھ کر لوگوں کو مارا۔ ہندوستانی تہذیب کہتی ہے کہ مذہب، مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر تقسیم نہیں کرنا چاہیے اور پاکستان کے ملی ٹینٹ مذہب پوچھ کر لوگوں کو گولیوں سے بھون رہے ہیں۔
راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ایسا سخت جواب دیا گیا کہ دشمن کے ہوش اڑ گئے اور ہم نے ثابت کر دیا کہ اب ہندوستان خاموشی سے سہنے والا نہیں ہے۔ اب ہمارے شہریوں پر کوئی حملہ کرے گا تو ہم اس کے گھر میں گھس کر ماریں گے۔ ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، کوئی سرحد نہیں روک سکتی۔
پاکستان نے ہندوستان پر نظر اٹھانے کی جرات کی تو اب تک جو نہیں ہوا وہ ہوکر رہے گا:راج ناتھ