پونچھ// ضلع پونچھ میں ایک انسداد ملی ٹینسی آپریشن کے دوران تیار حالت میں نصب دھماکہ خیز مواد (آئی ای ڈی) برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق، ایک کلو وزنی یہ آئی ای ڈی دگوار سیکٹر کے گاؤں دالان میں ایک سنسان جگہ پر چھپایا گیا تھا، جسے فوجی دستوں نے برآمد کیا۔ بعد ازاں ماہرین نے اس کو ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے بتایا کہ گاؤں اور ملحقہ علاقوں میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
پونچھ میں تلاشی کاروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد
