عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ/جموں صوبہ کے پونچھ علاقے میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق فضل حسین ولد محمد شفیع ساکنہ درہ دلیان، پونچھ کے گھر میں اچناک آگ نمودار ہوئی ۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم مکان کو کافی نقصان پہنچا۔دریں اثنا پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیکر تحقیقات شروع کر دی