عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ،اِس دوران جس میں حالیہ ملی ٹینسی واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ عہدیداروں نے وزیر داخلہ امت شاہ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں موجودہ صورتحال اور ملی ٹینسی کے خلاف جاری کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
یہ میٹنگ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ملی ٹینسی حملے کے ایک دن بعد انجام پائی جس میں سابق فوجی منظور احمد وگے ہلاک اور ان کی اہلیہ اور بھتیجی زخمی ہو گئے تھے۔واضح رہے 19 دسمبر 2024 کو آخری جائزہ میٹنگ کے دوران، شاہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کو ختم کرنے کے لیے مربوط انداز میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔
حکومت نے کہا ہے کہ ملی ٹینسی واقعات، دراندازی اور عسکری تنظیموں میں نوجوانوں کی بھرتی میں نمایاں کمی آئی ہے۔
گزشتہ سال مختلف اضلاع میں جن ملی ٹینٹوں نے متعدد حملے کیے تھےاُن کی تلاش اور اُنہیں ختم کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے جموں و کشمیر میں ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
