یو این آئی
جموں// مرکزی وزیر برائے بجلی و انڈسٹریز کشن پال نے جمعرات کے روز کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سال کے اندر اند ردس لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے اور اس پر عملدرآمد بھی ہو رہا ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جمعرات کے روزوزیر اعظم نریندر مودی نے 71ہزار نوجوانوں میں نوکریوں کے آرڈر تقسیم کئے۔
ان کے مطابق وزیر اعظم مودی نے ایک سال کے اندر اندردس لاکھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کو مختلف سرکاری محکموں جن میں ریلوے، ہوسٹل ، وزارت داخلہ ، وزارت دفاع اور گرامین بینک شامل ہیں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایڈ جسٹ کیا جارہا ہے۔
مرکزی وزیر نے مزید کہاکہ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اگلے 25سال ملک ترقی کے منازل طے کرے گا۔
انہوں نے کہا :’موجودہ مرکزی حکومت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر کاربند ہے۔ ‘
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی سربراہی میں موجودہ مرکزی حکومت لوگوں کو بہتر سہولیات میسر رکھنے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھا رہی ہے۔