عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// جموں انتظامیہ نے بدعنوانی میں ملوث ایک گرداوار، وجے کمار کو دھوکہ دہی سے محصولات کی وصولی جاری کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماں بیٹے نے ریونیو اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت سے جموں شہر کے بخشی نگر علاقے میں دھوکے سے نہ صرف ایک جائیداد دو مختلف افراد کو فروخت کی بلکہ اس فروخت شدہ جائیداد کے خلاف بینک سے قرض بھی حاصل کیا۔
اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے مکمل چھان بین کے بعد انکشاف ہوا کہ گرداور ملی بھگت سے دھوکہ دہی اور فرضی کاموں میں ملوث ہے۔
انسداد بدعنوانی ایکٹ، سمواٹ 2006 کی متعلقہ دفعات کے ساتھ ساتھ آر پی سی کی دفعہ 120-بی، 420، 467، 468، اور 471 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اینٹی کرپشن بیورو کی انکوائری نے ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا ہے۔